زیادتی مقدمے کی رنجش، مدعی پر تشدد اور اغوا کا الزام

 زیادتی مقدمے کی رنجش، مدعی پر تشدد اور اغوا کا الزام

دو بھائیوں پر موٹر سائیکل سے ٹکر مارنے ، حبس بے جا ، ویڈیو بنانے کا مقدمہ درج

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)تھانہ صدر سرور شہید کے علاقے موضع پتل منڈا شرقی میں جنسی زیادتی کے مقدمے کی رنجش پر دو بھائیوں کی جانب سے مدعی مقدمہ کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے ، اغوا رنے اور حبس بے جا میں رکھنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق محمد شفیق کی مدعیت میں درج مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مدعی کی بیٹی سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں شبیر نامی ملزم جیل میں ہے ۔ مدعی کے مطابق شبیر کے بھائی تنویر الفرید اور توقیر الفرید مقدمے کے فیصلے کے لیے اس پر دباؤ ڈالتے رہے ، تاہم انکار پر دونوں نے مبینہ طور پر رنجش پال لی۔مدعی نے بتایا کہ گزشتہ روز وہ موٹر سائیکل پر دودھ لے کر چوک سرور شہید جارہا تھا کہ ملزمان نے اپنی موٹر سائیکل اس کی موٹر سائیکل سے ٹکرا دی، جس کے باعث وہ سڑک پر گر گیا۔ مدعی کے مطابق ملزمان نے اسے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا، زبردستی اپنے ساتھ لے گئے اور کچھ دیر حبس بے جا میں رکھا۔ اس دوران اس کی ویڈیو بنانے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے ۔پولیس تھانہ صدر سرور شہید نے درخواست پر مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...