بچی کا مبینہ غیر قانونی نکاح دولہا سمیت چار افراد پر مقدمہ

 بچی کا مبینہ غیر قانونی نکاح  دولہا سمیت چار افراد پر مقدمہ

وہاڑی،بوریوالا،گگومنڈی(خبر نگار،نمائندہ خصوصی،نامہ نگار،نمائندہ دنیا)نواحی گاؤں چک نمبر 201 ای بی میں 13 سالہ بچی کا مبینہ طور پر غیر قانونی نکاح کرانے کے الزام میں دولہا سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔۔۔

پولیس کے مطابق بچی کی والدہ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ اس کی 13 سالہ بیٹی کا مبینہ طور پر غیر قانونی نکاح پڑھایا گیا۔ پولیس نے شکایت پر عامر سہیل، ابرار، اکرم علی اور سید احسن رضا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور نامزد افراد کے کردار سمیت تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...