خاور علی شاہ کی اے آئی جی سے ملاقات، ستارہ امتیاز ملنے پر مبارکباد

خاور علی شاہ کی اے آئی جی سے ملاقات، ستارہ امتیاز ملنے پر مبارکباد

جودھ پور (نمائندہ دنیا) سید گروپ کے بانی و سابق رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کامران خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور۔۔۔

 حکومت کی جانب سے ’’ستارہ امتیاز‘‘ملنے پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے کامران خان کی پیشہ ورانہ خدمات، فرض شناسی اور پولیس کے شعبے میں کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ محنت، دیانت داری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے باعث افسران اپنے ادارے اور معاشرے کے لیے باعث فخر بنتے ہیں۔ انہوں نے کامران خان کے لیے مزید کامیابیوں، ترقی اور عزت و وقار میں اضافے کی دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سید گروپ کے کارکن چوہدری فرحان اختر آرائیں اور مہر صفدر حسین قتال پوری بھی موجود تھے ۔ آخر میں ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کامران خان نے ڈاکٹر سید خاور علی شاہ کی آمد اور مبارکباد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...