دریائے سندھ کے کٹاؤ سے بستی کنجال کے سینکڑوں گھر تباہ

دریائے سندھ کے کٹاؤ سے بستی کنجال کے سینکڑوں گھر تباہ

چار سے پانچ سو گھر دریا برد، متاثرہ خاندان کھلے آسمان تلے امداد ، محفوظ مقام کے منتظر

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر) لیہ کی بستی کنجال میں دریائے سندھ کے شدید کٹاؤ سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے ، جہاں مقامی افراد کے مطابق تقریباً چار سے پانچ سو گھر دریا برد ہو کر صفحہ ہستی سے مٹ گئے ہیں۔ متاثرہ خاندان کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔متاثرین کا کہنا ہے کہ دریائی کٹاؤ سے گھروں اور زرعی اراضی کو شدید نقصان پہنچا ہے ، جبکہ بڑی تعداد میں خاندان بے گھر ہو چکے ہیں۔ ان کے مطابق مشکل کی اس گھڑی میں انہیں خیموں، خوراک، پینے کے پانی اور دیگر بنیادی ضروریات کی فوری ضرورت ہے ، تاہم حکومتی سطح پر تاحال خاطر خواہ امداد نہیں مل سکی۔مقامی افراد کے مطابق لیہ کے نشیبی علاقوں میں دریائے سندھ کے کٹاؤ سے آبادیوں اور زرعی زمینوں کو نقصان پہنچنے کے واقعات پہلے بھی سامنے آتے رہے ہیں، تاہم موجودہ صورتحال نے بستی کنجال کے مکینوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے ۔متاثرین نے حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے اور عارضی رہائش، خوراک، پینے کے پانی سمیت ضروری سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے دریائی کٹاؤ کی مستقل روک تھام کے لیے بھی عملی اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...