میپکو کارکردگی، ایس ڈی او اکرم خان گوپانگ ملتان ریجن میں اوّل
دوست احباب کی مبارکباد، افسر نے کامیابی کوپوری ٹیم کی محنت قرار دے دیا
مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر) ایس ڈی او میپکو فرسٹ مظفرگڑھ سردار اکرم خان گوپانگ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملتان ریجن میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے ضلع مظفرگڑھ کا نام روشن کردیا۔ ان کی کامیابی پر دوست احباب اور معززین علاقہ کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے ۔اسی سلسلے میں معروف شخصیات آصف مجاہد اور جہانگیر الحسن ایڈووکیٹ نے ایس ڈی او میپکو کے دفتر کا دورہ کیا اور سردار اکرم خان گوپانگ کو پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی۔ انہوں نے ان کی بہترین کارکردگی، دیانت داری اور عوام دوست رویے کو سراہا۔اس موقع پر سردار اکرم خان گوپانگ نے کہا کہ یہ کامیابی صرف انفرادی نہیں بلکہ پوری ٹیم کی انتھک محنت، لگن اور دیانت داری کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے اپنی کامیابی اپنی ٹیم کے نام کرتے ہوئے کہا کہ عملہ دن رات صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے ۔یاد رہے کہ مظفرگڑھ کی ملتان ریجن میں پہلی پوزیشن اور بہترین خدمات کے اعتراف میں ایس ای واپڈا کی جانب سے تقریب بھی منعقد کی گئی تھی، جس میں سردار اکرم خان گوپانگ اور ان کی ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹس اور شیلڈز دی گئی تھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments