ٹوکہ مشین سے گھاس کاٹتے 1 شخص کی 5انگلیاں کٹ گئیں
دائیں ہاتھ کی انگلیاں مکمل کٹ گئیں، ریسکیو ٹیم نے زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) محمود کوٹ روڈ پر اڈا ترک والا کے قریب بستی نئی والا میں ٹوکہ مشین سے گھاس کاٹتے ہوئے 32 سالہ شخص کے دائیں ہاتھ کی پانچوں انگلیاں کٹ گئیں۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور تشویشناک حالت کے باعث انڈس ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کردیا۔تفصیل کے مطابق 32 سالہ ریاض حسین ولد اللہ نواز ٹوکہ مشین پر گھاس کاٹ رہا تھا کہ مبینہ طور پر لاپرواہی کے باعث اس کا دایاں ہاتھ مشین کی زد میں آگیا، جس سے ہاتھ کی پانچوں انگلیاں مکمل طور پر کٹ گئیں۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم نے ریسکیو اسٹیشن قصبہ گجرات سے ایمبولینس جائے حادثہ پر روانہ کی۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو طبی امداد فراہم کی اور مزید علاج کے لیے انڈس ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کردیا۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں ایک شخص زخمی ہوا جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments