بچے سے زیادتی کی کوشش، ملزم کی گرفتاری نہ ہونے پر احتجاج

بچے سے زیادتی کی کوشش، ملزم کی گرفتاری نہ ہونے پر احتجاج

متاثرہ خاندان کا تفتیشی افسر پر صلح کیلئے دباؤ ڈالنے کا الزام، حکام سے انصاف کی اپیل

میلسی (نامہ نگار)موضع ویرسی واہن کی رہائشی نادیہ مائی نے اپنے خاوند غلام عباس اور بچوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ 25 سالہ شاہنواز نے اس کے 12 سالہ بیٹے سلمان کے ساتھ مبینہ بدفعلی کی کوشش کی، جس کا مقدمہ تھانہ صدر میلسی میں درج ہے ۔نادیہ مائی کے مطابق مقدمہ نمبر 307/26 درج ہوئے ایک ماہ گزر چکا ہے ، تاہم پولیس نے مبینہ طور پر ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا۔ متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ تفتیشی افسر محمد یعقوب انہیں ملزم سے صلح کرنے پر مجبور کر رہے ہیں اور مبینہ طور پر معاملہ ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے ۔انہوں نے مزید الزام عائد کیا کہ ملزم پارٹی کی جانب سے انہیں دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، جس کے باعث وہ اور ان کا خاندان خوف و ہراس کا شکار ہیں۔ نادیہ مائی نے کہا کہ وہ اپنے کمسن بیٹے کے لیے انصاف چاہتی ہیں اور کسی قسم کا دباؤ قبول نہیں کریں گی۔نادیہ مائی، غلام عباس اور اہل خانہ نے وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب اور ڈی پی او وہاڑی سے مطالبہ کیا کہ واقعے کا میرٹ پر نوٹس لے کر ملزم کو قانون کے مطابق گرفتار کیا جائے ، تفتیشی عمل کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور متاثرہ خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...