وہاڑی ملتان روڈ پر خود ساختہ یوٹرنز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

وہاڑی ملتان روڈ پر خود ساختہ یوٹرنز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

ڈیوائیڈر یا کرب سٹون توڑ کر راستہ بنانے کی اجازت نہیں،قانونی کارروائی کا عندیہ

وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی) ضلع وہاڑی میں پنجاب کی پہلی ڈسٹ فری وہاڑی ملتان روڈ پر ٹریفک کی روانی، شہریوں کی سہولت اور روڈ سیفٹی یقینی بنانے کے لیے خود ساختہ یوٹرن بنانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔متعلقہ حکام کے مطابق سڑک پر یوٹرنز کا فاصلہ مقررہ معیار کے مطابق رکھا گیا ہے ، اس لیے کسی شخص یا ادارے کو اپنی سہولت کے لیے ڈیوائیڈر یا کرب سٹون توڑ کر غیر قانونی یوٹرن یا راستہ بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ غیر قانونی کٹ یا خود ساختہ یوٹرن بنانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ڈیوائیڈرز، کرب سٹونز اور دیگر روڈ انفراسٹرکچر کی حفاظت کریں اور کسی بھی غیر قانونی کٹ یا خود ساختہ راستے کی بروقت نشاندہی کریں۔ حکام کا کہنا ہے کہ روڈ انفراسٹرکچر کو محفوظ رکھنا ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ضروری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...