خشک چارے ، گندم کو لگنے والی آگ پھیلنے سے گیراج جل کر راکھ
کار کو بھی نقصان، گاڑی کی چھت بھی پگھل گئی،تین بار آگ لگنے کا الزام
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) موضع شیخ عمر میں زرعی زمین سے لگائی گئی مبینہ آگ شہری کے گیراج تک پہنچ گئی، جس کے نتیجے میں 4 لاکھ روپے مالیت کا گیراج جل کر راکھ ہوگیا۔ بعد ازاں دوبارہ آگ لگنے سے 70 ہزار روپے مالیت کا گرین جالی اور پلاسٹک سے بنا گیراج بھی تباہ ہوگیا، جبکہ تیسری بار آگ لگنے سے گیراج کے ساتھ کھڑی کار کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس نے شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔مقدمے کے مطابق ڈاکٹر منصور احمد سکنہ موضع شیخ عمر نے الزام عائد کیا کہ اس کے ہمسایہ سلطان موریہ نے اپنی زرعی زمین میں موجود خشک چارے اور ہارویسٹر سے کٹی گندم کو آگ لگائی، جو پھیل کر اس کے گھر کے ساتھ بنے گیراج تک پہنچ گئی اور 4 لاکھ روپے مالیت کا سامان جل گیا۔مدعی کے مطابق مارچ 2026 میں بھی سلطان موریہ نے مبینہ طور پر دوبارہ آگ لگائی، جس سے 70 ہزار روپے مالیت کا گرین جالی اور پلاسٹک سے تعمیر کیا گیا گیراج جل گیا۔مقدمے کے مطابق 17 اگست 2026 کو بھی مبینہ طور پر آگ لگائی گئی، جس سے گیراج دوبارہ جل گیا جبکہ ٹویوٹا کرولا کار نمبر AZ2/372 کی چھت بھی پگھل گئی۔ مدعی نے الزام عائد کیا کہ آگ لگنے سے اس کے سامان کو نقصان پہنچا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments