طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں
وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی)شہر اور گردونواح میں دن اور رات کے اوقات میں کئی کئی گھنٹے کی طویل بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔۔۔
بجلی کی بار بار بندش سے گھریلو صارفین کے ساتھ کاروباری مراکز، ٹیوب ویل اور صنعتی ادارے بھی متاثر ہو رہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کے بڑھتے نرخوں کے باعث بڑی تعداد میں گھریلو صارفین، ٹیوب ویل مالکان اور فیکٹریوں نے سولر انرجی کا رخ کیا ہے ۔، جس سے بجلی کے نظام پر مجموعی بوجھ میں کمی آنی چاہیے ، تاہم اس کے باوجود غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔شہریوں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف بجلی کے نرخ مسلسل بڑھائے جا رہے ہیں اور دوسری جانب صارفین کو بلاتعطل بجلی فراہم نہیں کی جا رہی۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ، بجلی کی بلاتعطل فراہمی اور صارفین کو ریلیف دینے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments