چوری، ڈکیتی کی چھ وارداتیں، لاکھوں کا سامان چوری

چوری، ڈکیتی کی چھ وارداتیں، لاکھوں کا سامان چوری

موبائل، نقدی، سولر پلیٹس اور مویشی چوری، شہری سے رقم بھی چھین لی گئی

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ضلع کوٹ ادو کے مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی چھ وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان، نقدی، موبائل فونز اور مویشیوں سے محروم ہوگئے ۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان اور مال مسروقہ کی تلاش شروع کردی۔تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقے میں نامعلوم ملزمان دکان کا دروازہ توڑ کر 7 ہزار روپے نقدی، گھی، چینی، سگریٹ، تل اور صابن سمیت دیگر سامان چوری کرکے لے گئے ۔ تھانہ قصبہ گجرات کے علاقے میں نامعلوم چور رقبے سے 12 سولر پلیٹس، مالیت تقریباً 3 لاکھ روپے ، لے گئے ۔تھانہ صدر چوک سرور شہید کے علاقے میں نامعلوم ملزمان ڈیرے کے بھانے سے ایک بکری اور بکرا چوری کرکے فرار ہوگئے ۔ سیم نالہ، شیخو شوگر ملز کے قریب دو نامعلوم افراد نے شہری محمد وسیم عباس سے موبائل فون اور اس کے کور میں موجود 5 ہزار روپے چھین لیے ۔موضع لدھا لنگر میں دو ملزمان نے صہیب سے موبائل فون چھین لیا۔ چھٹے واقعے میں موضع کہیری سنانواں کے قریب علی شاہ نے مبینہ طور پر پانچ ساتھیوں کے ہمراہ شہری کو روک کر 80 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا اور رکشہ چھیننے کی بھی کوشش کی۔ پولیس نے کارروائی شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...