کاروباری شراکت ختم کرنے کا رنج، نوجوان پر فائرنگ، زخمی
جہانیاں (نمائندہ دنیا) کاروباری شراکت ختم کرنے کے رنج میں 3مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو زخمی کردیا، پولیس نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 123 دس آر کا رہائشی مویشیوں کا بیوپاری قمر حسین گزشتہ شب اڈا پل 14 پر اپنے مویشیوں کے بھانے میں سویا ہوا تھا کہ موٹرسائیکل سوار شفیق محمد نے محمد اویس اور ایک نامعلوم ساتھی کے ہمراہ اس پر پسٹل سے فائرنگ کردی۔ گولی ٹانگ میں لگنے سے قمر حسین زخمی ہوگیا، جسے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جہانیاں منتقل کیا گیا، بعدازاں تشویشناک حالت کے پیش نظر خانیوال ریفر کردیا گیا۔پولیس کے مطابق قمر حسین اور شفیق محمد کے درمیان مویشیوں کے کاروبار میں شراکت داری تھی جو ختم ہوگئی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments