منشیات سپلائی گینگ کے 6ملزم گرفتار، 6کلو 810گرام چرس برآمد
میاں چنوں (سٹی رپورٹر) تھانہ سٹی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے رکشے کے ذریعے منشیات سپلائی کرنے والے گینگ کے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 6کلو 810 گرام چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان میں شہباز ولد سلطان، شوکت ولد شفیق، خالد ولد لطیف، سلطان ولد سردار، عمران ولد نذیر اور نذیر ولد عبد الستار شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments