زرعی انکم ٹیکس کا فیصلہ واپس لیا جائے :سردار اشرف رند

زرعی انکم ٹیکس کا فیصلہ واپس  لیا جائے :سردار اشرف رند

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق رکن صوبائی اسمبلی سردار اشرف خان رند نے وفاقی حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کی شرائط پر زرعی انکم ٹیکس عائد کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کسان پہلے ہی مہنگی کھاد، بیج، زرعی ادویات اور بجلی کے بھاری نرخوں کے باعث مشکلات کا شکار ہے ۔ موجودہ حالات میں فصل کی پیداواری لاگت پوری کرنا بھی مشکل ہو چکا ہے ، ایسے میں مزید انکم ٹیکس کا بوجھ زراعت کو مزید بحران سے دوچار کرے گا۔سردار اشرف رند نے کہا کہ اگر حکومت نے فیصلہ واپس نہ لیا تو بدحال کسان فصلیں اگانے سے ہاتھ کھینچنے پر مجبور ہو سکتا ہے ، جس سے ملک میں غذائی بحران کا خدشہ پیدا ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...