سرکاری سکول فنڈز کی سخت نگرانی کا فیصلہ

 سرکاری سکول فنڈز کی سخت نگرانی کا فیصلہ

سکول مینجمنٹ کونسلز کے فنڈز کا مکمل حساب طلب ، صوبے کی تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز سے آڈٹ کمیٹیوں کی پیش رفت رپورٹ طلب ،30روز میں آڈٹ کمیٹی بنانیکاحکمضلعی آڈٹ کمیٹی سالانہ 30سے 40فیصد سکول مینجمنٹ کونسلز کا آڈٹ کریگی، نظام کا مقصد مالی بے ضابطگیوں کی روک تھام، فنڈز کا درست استعمال ، مالی معاملات میں جوابدہی

ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب کے سرکاری سکولوں کے فنڈز کی نگرانی سخت، ایس ایم سی اکاؤنٹس کا مکمل حساب طلب کرلی گئیں تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز سرکاری سکولوں کے فنڈز کے استعمال میں مالی شفافیت یقینی بنانے کے لئے نگرانی کا نظام مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیااور سکول مینجمنٹ کونسلز (ایس ایم سیز) کے فنڈز کا مکمل حساب طلب کرتے ہوئے صوبے کی تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز سے آڈٹ کمیٹیوں کی تشکیل کی پیش رفت کی رپورٹ فوری طلب کرلی ہے محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای اوز)سے بھی جواب طلب کیا ہے حکام کو آڈٹ کمیٹیوں کی تشکیل اور ایس ایم سی فنڈز کے استعمال سے متعلق مکمل ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ایس ایم سی پالیسی کے تحت ہر ضلع میں 30 روز کے اندر ضلعی آڈٹ کمیٹی کا قیام لازمی قرار دیا گیا تھا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے واضح کیا ہے کہ جن اضلاع میں مقررہ مدت کے دوران آڈٹ کمیٹیاں قائم نہیں کی گئیں، وہ عدم تعمیل کی واضح اور ٹھوس وجوہات پیش کریں گے۔

دوسری جانب جن اضلاع میں آڈٹ کمیٹیاں تشکیل دی جاچکی ہیں، انہیں کمیٹی کے نوٹیفکیشن، ارکان اور متعلقہ افسروں کی مکمل تفصیلات محکمہ سکول ایجوکیشن کو فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے پالیسی کے مطابق ہر ضلعی آڈٹ کمیٹی سالانہ بنیادوں پر ضلع کی 30 سے 40 فیصد سکول مینجمنٹ کونسلز کا آڈٹ کرے گی۔ آڈٹ کے بعد کمیٹی کے لئے جامع سالانہ رپورٹ مرتب کرکے محکمہ سکول ایجوکیشن کو جمع کرانا بھی لازم ہوگا ۔حکام کے مطابق سکول مینجمنٹ کونسلز کو فراہم کئے جانے والے فنڈز سکولوں کی بنیادی ضروریات اور مختلف ترقیاتی و تعلیمی امور پر خرچ کیے جاتے ہیں، اس لئے ان فنڈز کے شفاف اور درست استعمال کو یقینی بنانا ضروری ہے ۔ آڈٹ کے مؤثر نظام کا مقصد مالی بے ضابطگیوں کی روک تھام، فنڈز کے درست استعمال اور سکولوں کے مالی معاملات میں جوابدہی کو مزید مضبوط بنانا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...