گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو شہ رگ کاٹ کر قتل کردیا

گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو شہ رگ کاٹ کر قتل کردیا

رحیم یار خان (نمائندہ خصوصی ) گھریلو ناچاقی پر شوہر نے تیز دھار آلے سے بیوی کی شہ رگ کاٹ کر قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔

 تفصیل کے مطابق موضع بوہی واڑ کے رہائشی ناظم نے گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی تسلیم بی بی کی شہ رگ کاٹ دی، جس سے وہ دم توڑ گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتولہ کی نعش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کی اور ملزم ناظم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔ ملزم نے پولیس کو بتایا کہ چار ماہ قبل تسلیم بی بی نے گھریلو ناچاقی کے باعث اس سے طلاق لے لی تھی، تاہم وہ اس کے ساتھ ہی رہائش پذیر تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...