چرس اور پستول برآمد، دو ملزمان گرفتار

 چرس اور پستول برآمد، دو ملزمان گرفتار

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) کوٹ ادو سرکل پولیس نے دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے دو مشکوک افراد کو گرفتار کرکے 1030 گرام چرس، 30 بور پستول اور 2 گولیاں برآمد کرلیں۔

 پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کوٹ ادو پولیس نیو سبزی منڈی میں گشت و پڑتال پر مامور تھی کہ ایک شخص نیلا شاپر اٹھائے آتا دکھائی دیا، جو پولیس کو دیکھ کر واپس مڑنے لگا۔ پولیس نے مشکوک حرکات پر اسے قابو کرلیا۔ تلاشی کے دوران شاپر سے 1030 گرام چرس برآمد ہوئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...