ڈیڑھ لاکھ ایس ٹی آئیز کے کنٹریکٹ میں 9ماہ توسیع متوقع

ڈیڑھ لاکھ ایس ٹی آئیز کے کنٹریکٹ میں 9ماہ توسیع متوقع

مزید مدت کی توسیع کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو منظوری کیلئے ارسال کردی گئی

ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب میں سکول ٹیچر انٹرنز (ایس ٹی آئیز) کے 9 ماہ کے کنٹریکٹ میں مزید 9 ماہ کی توسیع کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے کنٹریکٹ میں توسیع کی سمری منظوری کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری میں ایس ٹی آئیز کے لئے مزید 9 ماہ کی مجوزہ کنٹریکٹ آسامیوں کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔ مجوزہ تفصیلات کے مطابق پرائمری سکول ٹیچر کے لئے 48 ہزار، ایلیمنٹری سکول ٹیچر (EST) کے لیے 50 ہزار جبکہ سیکنڈری سکول ٹیچر (SST) کے لیے 55 ہزار آسامیاں تجویز کی گئی ہیں۔محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب اس وقت وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے سمری کی منظوری کا منتظر ہے ۔ ذرائع کے مطابق سمری منظور ہوتے ہی متعلقہ محکمہ ایس ٹی آئیز کے کنٹریکٹ میں توسیع کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرنے کا عمل شروع کرے گا۔ذرائع نے بتایا کہ کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری سے ہزاروں ایس ٹی آئیز کو مزید 9 ماہ تک تعلیمی اداروں میں خدمات انجام دینے کا موقع ملنے کی توقع ہے ۔ اس اقدام سے سرکاری سکولوں میں تدریسی عمل جاری رکھنے اور اساتذہ کی دستیابی برقرار رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...