ترقیاتی سکیموں کا جائزہ، ڈی سی کوٹ ادو کی ویڈیو لنک شرکت
وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں ضروری اقدامات ، انتظامی امور زیر بحث آئے
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت صوبہ بھر میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے اہم ویڈیو لنک اجلاس ہوا، جس میں ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بلال سلیم نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں، نئی مجوزہ سکیموں، ان کی پیش رفت، تخمینہ لاگت، فنڈز کی دستیابی اور عوامی ضروریات سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ افسران نے اپنے اضلاع میں جاری منصوبوں کی موجودہ صورتحال اور نئی ترقیاتی سکیموں کے بارے میں بریفنگ دی۔ اجلاس میں منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے ضروری اقدامات اور انتظامی امور بھی زیر بحث آئے ۔ اس موقع پر ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے اور کام کے معیار کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ افسران کو ہدایت کی گئی کہ سکیموں کی پیش رفت کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے اور منصوبوں میں شفافیت، معیار اور قواعد و ضوابط پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر بلال سلیم نے ضلع کوٹ ادو سے متعلق جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ میں حصہ لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments