جہانیاں کے ماسٹر خلیل احمد کے دو بیٹے وطن پر قربان
3 بیٹے پاک فوج میں خدمات سرانجام دے رہے ، شہادتوں پر فخر ہے :والد
جہانیاں (نمائندہ دنیا) ماہ ستمبر شروع ہوتے ہی دفاعِ وطن کی خاطر جانیں قربان کرنے والے شہدائے پاک فوج کی قربانیوں کی یادیں تازہ ہو جاتی ہیں۔ جہانیاں کے نواحی گاؤں 135دس آر قدیم کے رہائشی ریٹائرڈ سکول ٹیچر ماسٹر رانا خلیل احمد کے چھ بیٹے افواجِ پاکستان کا حصہ بنے ، جن میں سے دو نے دفاعِ وطن کی خاطر جامِ شہادت نوش کیا۔ پاک نیوی کے جوان فیصل الرحمن نے 25 جنوری 2001 کو کراچی میں جامِ شہادت نوش کیا، جبکہ پاک آرمی کے جوان عتیق الرحمن نے 10 فروری 2011 کو مردان ٹریننگ سینٹر پر دہشت گرد حملے کے دوران دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہادت پائی۔ تین بیٹے ندیم الرحمن نائیک پاک آرمی، ضیاء الرحمن لانس نائیک پاک نیوی اور شفیق الرحمن پاک آرمی میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ شکیل الرحمن نے بھی آرمی میں چھ سال سروس کی۔ ماسٹر خلیل احمد نے کہا کہ انہیں اپنے بیٹوں کی شہادت پر فخر ہے اور وہ دفاعِ وطن کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments