ستھرا پنجاب فیلڈ مانیٹرنگ افسروں میں نئی یونیفارم تقسیم

 ستھرا پنجاب فیلڈ مانیٹرنگ افسروں میں نئی یونیفارم تقسیم

نئی یونیفارم سے عملے کی شناخت، نظم و ضبط ، خدمت اجاگر ہوگی:یوسف چھینہ

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ کی سربراہی میں ستھرا پنجاب ایجنسی مظفرگڑھ کے زیر اہتمام فیلڈ مانیٹرنگ افسران میں نئی یونیفارم تقسیم کرنے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی محمد یوسف چھینہ نے تحصیل منیجر حمزہ الطاف لودھی کے ہمراہ فیلڈ مانیٹرنگ افسران میں نئی یونیفارم تقسیم کی۔ ۔ محمد یوسف چھینہ نے کہا کہ فیلڈ اسٹاف ستھرا پنجاب کے مشن کا اہم حصہ ہے ، جو صفائی کے نظام کی نگرانی، عوامی شکایات کے ازالے اور صفائی کے معیار کی بہتری کے لیے روزانہ فیلڈ میں موجود رہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نئی یونیفارم پیشہ ورانہ شناخت، نظم و ضبط اور عوامی خدمت کے جذبے کی عکاس ہے ۔ فیلڈ افسران صفائی کے عمل کی مؤثر نگرانی، مسائل کی بروقت نشاندہی اور ان کے حل کو یقینی بنائیں گے ۔ اس موقع پر ضلع بھر میں صفائی کا نظام مزید بہتر بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔ حکام کے مطابق صاف ستھرا ماحول مشترکہ ذمہ داری ہے اور عوامی تعاون سے مظفرگڑھ کو صاف، سرسبز اور خوبصورت بنانے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...