لڑائی جھگڑے ، دو افراد زخمی، مقدمات درج

 لڑائی جھگڑے ، دو افراد  زخمی، مقدمات درج

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں دو افراد کو فائرنگ اور تشدد کرکے زخمی کرنے کے الزام میں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ۔۔۔

شاہ شمس پولیس کو جنید خان نے بتایا کہ اس کا بھائی عثمان اپنے دوستوں کے ہمراہ گھر جا رہا تھا کہ ملزمان نے فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ دوسرے واقعے میں الپہ پولیس کو ارشاد نے بتایا کہ اس کا خالہ زاد بھائی ریاض گھر پہنچا تو گھر کے قریب ہی ملزم نے اس کے سر پر کسی چیز سے وار کردیا، جس سے وہ شدید زخمی ہوکر زمین پر گرگیا۔ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش اور مزید کارروائی شروع کردی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...