غیرقانونی ذخیرہ شدہ گندم برآمد، گودام سیل
کہروڑپکا (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر اقرا ئعمر نے خفیہ اداروں کی اطلاع پر پل گوپال میں غلام فرید کے گودام پر چھاپہ مار کر غیرقانونی طور پر ذخیرہ کی گئی ایک ہزار 50 من گندم برآمد کرلی۔
انتظامیہ نے گودام سیل کردیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ کسی کو گندم کی ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments