وزیر مملکت عبدالرحمن کانجو کا تاجر کے بھائی کی وفات پر اظہارِ تعزیت
کہروڑپکا (نمائندہ دنیا )معروف تاجروں شیخ اخلاق، عبدالرحیم، الیاس، زبیر اور شعیب کے بھائی عبدالرحمن اچانک حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے ۔
وزیر مملکت برائے پاور اینڈ پبلک افیئرز عبدالرحمن خان کانجو نے ان کی رہائش گاہ پر پہنچ کر وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات بھی موجود تھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments