پاک فوج کی قربانیوں کو قوم کبھی فراموش نہیں کرسکتی، سلطانہ شاہین

پاک فوج کی قربانیوں کو قوم کبھی  فراموش نہیں کرسکتی، سلطانہ شاہین

ملتان (کرائم رپورٹر) مسلم لیگ ن کی سابق رکن صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین نے کہا ہے کہ ملک و قوم کے دفاع اور سلامتی کیلئے پاک فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، پوری قوم کو اپنی فوج پر فخر ہے ۔

6 ستمبر 1965 کی جنگ اور حالیہ معرکے میں پاک فوج نے بھارت کو بھرپور جواب دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی سالگرہ کے سلسلے میں منعقدہ کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں صباء، نیلو، قرۃ العین، مومنہ، سونیا، عروج اور دیگر خواتین کارکنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر حمزہ شہباز کی درازی عمر، صحت اور سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...