49 ہزار میپکونادہندگان سے 1ارب ،پونے 10کروڑ وصول
49 ہزار میپکونادہندگان سے 1ارب ،پونے 10کروڑ وصولرننگ ڈیفالٹرز، منقطع کنکشنز، مؤخر شدہ واجبات اور اقساط کی مد میں وصولی کی گئی
ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو) ریجن میں نادہندگان کے خلاف جاری بھرپور آپریشن کے دوران49 ہزار نادہندگان سے مجموعی طور پر ایک ارب 9 کروڑ 70 لاکھ روپے وصول کرلئے ۔ ریکوری مہم کے دوران رننگ ڈیفالٹرز، منقطع کنکشنز، مؤخر شدہ واجبات اور اقساط کی مد میں واجبات وصول کئے گئے ۔ یہ کارروائیاں ڈسکو سپورٹ یونٹ میں شامل رینجرز، میپکو اور پولیس کی مشترکہ ٹیموں کی جانب سے کی جا رہی ہیں۔چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد نے کہا ہے کہ بجلی کے نادہندگان کے خلاف آپریشن بلاامتیاز جاری کیاجارہاہے اور واجبات کی وصولی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ واجبات کی عدم ادائیگی کی حوصلہ شکنی کے لئے رینجرز، پولیس اور میپکو پر مشتمل ڈسکو سپورٹ یونٹ کی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں، جبکہ نادہندگان سے واجبات کی وصولی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔رننگ ڈیفالٹرز کے خلاف کارروائی کے دوران5230 صارفین سے 15 کروڑ روپے وصول کئے گئے ۔ ان میں 4 سے 6 ماہ کے 4338 نادہندگان سے 10 کروڑ61 لاکھ روپے ،6 ماہ سے ایک سال تک کے 789 نادہندگان سے 3 کروڑ77لاکھ روپے ، ایک سے 3 سال کے 103نادہندگان سے 63 لاکھ روپے وصول کئے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments