تحفظ ختم نبوت کیلئے کردار جاری رکھیں گے ، اہلحدیث رہنما

تحفظ ختم نبوت کیلئے کردار جاری رکھیں گے ، اہلحدیث رہنما

تحفظ ختم نبوت کیلئے کردار جاری رکھیں گے ، اہلحدیث رہنماجمعیت اہلحدیث کی ریلی، رہنماؤں کا شہدائے ختم نبوت کو خراج عقیدت

ملتان (کرائم رپورٹر) مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع ملتان کے سینئر نائب امیر علامہ عنایت اللہ رحمانی، ناظم قاری نزاکت حسین، نائب امیر عبدالحمید عابد اور اہل حدیث یوتھ فورس کے ضلعی صدر قاری ہدایت اللہ رحمانی نے کہا ہے کہ 7 ستمبر ملکی تاریخ کا اہم دن ہے ۔ تحفظ ختم نبوت ہمارے ایمان کا بنیادی حصہ ہے اور علما اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جمعیت اہل حدیث اور اہل حدیث یوتھ فورس ضلع ملتان کے زیر اہتمام بوسن روڈ پر نکالی گئی ختم نبوت ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔رہنماؤں نے کہا کہ اکابرین اہل حدیث نے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے خدمات انجام دیں اور موجودہ نسل بھی اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی جماعت کے حوالے سے آئین و قانون میں موجود دفعات اور ملکی قوانین کا احترام ضروری ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ختم نبوت کے شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...