ہسپتالوں میں فائر سیفٹی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت
بہاولپور (خبرنگار، سٹی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فائر سیفٹی سے متعلق احکامات پر مؤثر عملدرآمد کے سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز بہاولپور ڈاکٹر عائشہ خان کی زیرصدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔
جس میں ضلع کے سرکاری و نجی ہسپتالوں میں فائر سیفٹی انتظامات اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا،ہسپتالوں میں فائر سیفٹی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت۔ اجلاس میں ہسپتالوں میں فائر سیفٹی ایس او پیز پر عملدرآمد، دستیاب سہولیات کی فعالیت اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments