ڈیڑھ سالہ بچہ اغوا کرنے والی خاتون کی درگت، گرفتاری
ملتان (کرائم رپورٹر )بچہ اغوا کرنے والی خاتون کو پولیس کے حوالے کردیاگیا ممتاز آباد پولیس کو تیمور علی نے ۔۔۔
بتایا کہ میرا بیٹا ڈیڑھ سالہ مدنی گھر کے باہر کھیل رہا تھ جو غائب ہوگیا،کافی دیر بیٹا نہ ملا تو تشویش لاحق ہوئی گواہان کی مدد سے تلاش کرتے ہوئے دیکھا کہ نامعلوم عورت نے میرے بیٹے کو برقعے میں چھپایا ہوا تھا اغوا کرکے لے جارہی تھی جس سے بمشکل اپنے بیٹے کو واپس لیا شور شرابہ پر دیگر لوگوں کے جمع ہونے پر عورت کی خوب درگت بنائی ۔اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر اغوا کار عورت کو گرفتار کرلیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments