مقدمہ بازی کی رنجش ،مخالفین کے ہاتھوں نوجوان قتل

مقدمہ بازی کی رنجش ،مخالفین کے ہاتھوں نوجوان قتل

حمزہ موٹرسائیکل پر جارہا تھا، ملزموں نے نشانہ بنایا، نشتر میں چل بسا

ملتان (کرائم رپورٹر )تھانہ الپہ کے علاقے میں مقدمہ بازی کی رنجش پر فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیاگیا پولیس نے ڈیڈ باڈی نشتر ہسپتال منتقل کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردیں ۔ پولیس کو موضع راں لب دریا سے اطلاع موصول ہوئی کہ حمزہ موٹرسائیکل پر گھر سے باہر نکلا تو ملزموں نے اس پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے فائرنگ کی وجہ سے حمزہ شدید زخمی ہوگیا جسے ریسکیو 1122نے علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال پہنچایا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ۔مقتول کے ورثا قیصر عباس اور ریاض وغیرہ نے نشتر ہسپتال کے باہر روڈ بلاک کرکے ملزموں کی گرفتاری کیلئے احتجاج کیا کینٹ پولیس نے مظاہرین کو ملزموں کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی جس پر احتجاج ختم کردیاگیا ۔الپہ پولیس کے مطابق دونوں فریقین آپس میں رشتے دار ہیں جن کے مابین مقدمہ بازی چل رہی ہے اسی رنج پر ملزموں نے فائرنگ کرکے حمزہ کو قتل کیا تاہم مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے سرد خانے منتقل کردی اور قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...