ریونیو امور بہتر، وصولیوں کے اہداف مکمل کرنے کا حکم

ریونیو امور بہتر، وصولیوں کے اہداف مکمل کرنے کا حکم

زیر التوا رجسٹریاں نمٹانے اور کرپشن کے خاتمے پر زیرو ٹالرنس ہے ، حنا ارشد

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)بورڈ آف ریونیو پنجاب کے احکامات پر سرکاری وصولیوں میں تیزی اور ریونیو امور میں بہتری کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے ۔ ڈپٹی کمشنر حنا ارشد کی زیر صدارت مسلسل دوسرے روز ریونیو امور کے جائزہ اجلاس میں گزشتہ 24 گھنٹے کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پلس ونڈا جات، گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس کے اجرا، کھیوٹ و میوٹیشن کے مسائل، ریونیو کورٹ مینجمنٹ سسٹم اور ڈسپیوٹ ریزولوشن سکروٹنی کمیٹی کے کیسز سمیت دیگر امور پر بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے ونڈا جات اور گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس کے مقررہ اہداف بروقت حاصل کرنے اور کھیوٹ و میوٹیشن سے متعلق مسائل جلد حل کرنے کی ہدایت کی۔حنا ارشد نے کہا کہ کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔ سب رجسٹرارز زیر التوا رجسٹریوں کے معاملات فوری نمٹائیں جبکہ ریونیو کورٹ مینجمنٹ سسٹم کے تحت آن لائن کیسز مقررہ مدت میں حل کیے جائیں۔ انہوں نے آبیانہ اور زرعی انکم ٹیکس سمیت سرکاری وصولیوں کے ماہانہ اہداف ہر صورت پورے کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اجلاس میں اے ڈی سی ریونیو فضل عباس، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر ریونیو افسران نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...