مظفرگڑھ میں یوتھ گیمز، انتظامات بروقت مکمل کرنیکی ہدایت

مظفرگڑھ میں یوتھ گیمز، انتظامات بروقت مکمل کرنیکی ہدایت

ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت اجلاس، سکیورٹی، طبی سہولیات ، شفاف مقابلوں پر زور

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)چیف منسٹر پنجاب یوتھ گیمز 2026ء کے کامیاب انعقاد اور انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے ڈسٹرکٹ آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ نے کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کلیم گوپانگ، پولیس، محکمہ تعلیم، صحت، لوکل گورنمنٹ، سپیشل ایجوکیشن اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران جبکہ مختلف سپورٹس ایسوسی ایشنز کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنرز علی پور اور جتوئی نے بذریعہ زوم اجلاس میں شرکت کی۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کلیم گوپانگ نے اجلاس کو چیف منسٹر پنجاب یوتھ گیمز 2026ء کے شیڈول، کھیلوں اور انتظامی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے کہا کہ یوتھ گیمز کا مقصد نوجوانوں کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا اور مقامی سطح پر موجود باصلاحیت کھلاڑیوں کو سامنے لانا ہے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام کھیلوں کے میدان بروقت تیار کیے جائیں اور کھلاڑیوں کو ضروری سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے سکیورٹی اور طبی امداد کے مناسب انتظامات کے ساتھ مقابلوں کو شفاف انداز میں منعقد کرنے پر بھی زور دیا۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام انتظامی افسران اور سپورٹس ایسوسی ایشنز کو باہمی رابطہ کاری کے ذریعے یوتھ گیمز کو کامیاب بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام انتظامات مقررہ وقت پر مکمل کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...