انفورسمنٹ بورڈ اجلاس، قوانین پر بلاامتیاز عملدرآمد کی ہدایت

انفورسمنٹ بورڈ اجلاس، قوانین پر بلاامتیاز عملدرآمد کی ہدایت

ڈی سی حنا ارشد کا شکایات کا بروقت ازالہ، پیرا فورس کی نگرانی مؤثر بنانے پر زور

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر حنا ارشد کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں ضلع میں انفورسمنٹ و ریگولیٹری امور، قوانین و ضوابط پر عملدرآمد، عوامی شکایات کے ازالے اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فضل عباس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ مدثر عارف، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز رانا محمد شعیب، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ اٹارنی، پیرا فورس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ قوانین و ضوابط پر مؤثر اور بلاامتیاز عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور عوامی مفاد سے متعلق امور کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری ہدایات یا قوانین کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مقررہ مدت میں ضابطے کے مطابق کیسز نمٹائے جائیں تاکہ شہریوں کو غیرضروری طور پر دفاتر کے چکر نہ لگانا پڑیں۔ اجلاس میں پیرا فورس کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے پیرا فورس اہلکاروں کی حاضری، دوران ڈیوٹی یونیفارم کی پابندی اور فیلڈ میں ذمہ داریوں کی مؤثر انجام دہی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے تمام کیسز پر روزانہ پیش رفت رپورٹ پیش کرنے اور انفورسمنٹ کارروائیوں میں شفافیت، قانون کی یکساں عملداری اور عوامی مفاد کو مقدم رکھنے پر زور دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...