ضلع کچہری میں دو فریقین الجھ پڑے ، پولیس نے گرفتار کرلیا

ضلع کچہری میں دو فریقین الجھ  پڑے ، پولیس نے گرفتار کرلیا

ملتان (کرائم رپورٹر)ضلع کچہری میں فیملی کیس کی سماعت کے دوران دو فریقین آپس میں الجھ پڑے جس پر سکیورٹی کچہری پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں فریقین کو گرفتار کرلیا۔

 بتایا گیا ہے کہ طارق، عاشق اور عمران جبکہ دوسرے فریق کے ہاشم عدالت کے احاطے میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے اور تلخ کلامی کے بعد جھگڑنے لگے ۔ دونوں فریقین کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ اطلاع ملنے پر سکیورٹی کچہری پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں فریقین کو گرفتار کرکے چہلیک پولیس کے حوالے کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...