سائلین سے بائیو میٹرک فیس وصولی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
ملتان (کورٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ملتان کے سابق صدر ملک محبوب علی سندیلہ کی جانب سے سائلین کے لیے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دینے اور اس کی فیس وصولی کے خلاف دائر رٹ درخواست کی سماعت ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس چودھری محمد اقبال نے کی اور فیصلہ محفوظ کر لیا۔
درخواست گزار کے وکیل سید ریاض الحسن گیلانی نے مؤقف اختیار کیا کہ بائیو میٹرک تصدیق کی فیس سائلین پر اضافی مالی بوجھ ہے ۔ انہوں نے رٹ کے قابل سماعت نہ ہونے کے اعتراض کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ درخواست انتظامی حکم کے خلاف دائر کی گئی ہے اور مختلف عدالتی نظیروں کی روشنی میں قابل سماعت ہے ۔وکیل نے بتایا کہ بائیو میٹرک تصدیق کی مجموعی فیس 200 روپے مقرر کی گئی ہے ، جس میں 60 روپے بار ایسوسی ایشن اور 20 روپے عدالتی عملے کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments