ملتان میں انڈر 16، 19 فٹبال ٹرائلز 17 اور 18 ستمبر کو ہونگے
ملتان (خصوصی رپورٹر) پنجاب سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے سالانہ سپورٹس کیلنڈر 2026ء کے تحت ملتان میں انڈر 16 اور انڈر 19 فٹبال ٹرائلز 17 اور 18 ستمبر کو ہوں گے ۔
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان عدنان نعیم کے دفتر میں ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر میاں جاوید قریشی اور قائم مقام جنرل سیکرٹری آصف لاہوری کا اجلاس ہوا، جس میں ٹرائلز کے انتظامات اور کھلاڑیوں کے انتخاب پر مشاورت کی گئی۔ شجاع آباد اور جلال پور پیروالا کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز گورنمنٹ ہائی سکول گراؤنڈ شجاع آباد جبکہ ملتان صدر اور ملتان سٹی کے ٹرائلز ڈویژنل سپورٹس گراؤنڈ کلمہ چوک پر شام 4 بجے ہوں گے ۔ ہر تحصیل سے 18 کھلاڑی اور 2 آفیشلز منتخب کیے جائیں گے ۔ انڈر 16 میں 6 جبکہ انڈر 19 میں 12 کھلاڑی منتخب ہوں گے ۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عدنان نعیم نے کہا کہ انتخاب مکمل میرٹ اور شفاف طریقے سے ہوگا، کسی قسم کی سفارش قبول نہیں کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments