حبس بے جا میں قید دو خواتین بازیاب ، تشدد کے نشانات

حبس بے جا میں قید دو خواتین بازیاب ، تشدد کے نشانات

اطلاع پر عدالتی ٹیم کا چھاپہ، کمرے کا تالا توڑ کر خواتین بازیاب کرائی گئیں

ملتان (کورٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خانیوال کو ذرائع سے اطلاع ملی کہ جوڈیشل کالونی جہانیاں میں دو خواتین کو مبینہ طور پر سات، آٹھ روز سے حبس بے جا میں رکھا گیا ہے اور ایک کمرے کو باہر سے تالا لگا کر لیڈی کانسٹیبل کو پہرے پر مامور کیا گیا ہے ۔ اطلاع ملنے پر مبینہ طور پر سول جج محمد زین الرحمن کی سربراہی میں پولیس اور عدالتی افسران پر مشتمل چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی گئی۔ذرائع کے مطابق ٹیم رات تقریباً ساڑھے دس بجے جوڈیشل کالونی جہانیاں پہنچی تو ایک کمرے کو تالا لگا ہوا تھا، جبکہ ایک لیڈی کانسٹیبل وہاں پہرہ دے رہی تھی۔ ٹیم نے کمرے کا تالا کھلوایا تو اندر سے دو خواتین برآمد ہوئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین کے جسم پر تشدد کے مبینہ نشانات بھی موجود تھے ۔دونوں خواتین کو ٹیم نے سیشن جج خانیوال کے روبرو پیش کیا، جہاں سیشن جج نے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ تاہم واقعہ سامنے آنے کے باوجود مبینہ طور پر ذمہ دار افراد کے خلاف تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ذرائع کے مطابق معاملے کی مزید تحقیقات اور ذمہ داران کے تعین کی ضرورت ہے ، تاہم پولیس کی جانب سے تاحال واقعہ کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔ واقعہ کی سرکاری سطح پر تصدیق نہ ہونے کے باعث اس حوالے سے حتمی صورتحال واضح نہیں ہو سکی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...