سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی تنظیم نو، متعدد عہدے ختم

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی تنظیم نو، متعدد عہدے ختم

4 ڈپٹی سیکرٹریز ، 6سیکشن افسروں کے عہدے ختم، بعض کو نئی ذمہ داریاں تفویض

ملتان (خصوصی رپورٹر) پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی تنظیم نو کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ محکمے کے انتظامی ڈھانچے کو مزید مؤثر اور فعال بنانے کے لیے متعدد اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ بی ایس 18 کے 4 ڈپٹی سیکرٹریز اور بی ایس 17 کے 6 سیکشن افسران کے عہدے فوری طور پر ختم کر دیے گئے ہیں۔ ختم کیے جانے والے ڈپٹی سیکریٹریز میں ڈپٹی سیکرٹری اکادمی، اسمبلی بزنس، پرائمری اور آڈٹ شامل ہیں، جبکہ سیکشن آفیسر اکادمی ون، ڈی اینڈ سی، پی ایس ٹی ایف، انکوائریز فور، او ایس ڈی اور آڈٹ ساؤتھ کے عہدے بھی ختم کر دیے گئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے تحت بعض موجودہ عہدوں کے نام اور ذمہ داریاں بھی تبدیل کی گئی ہیں۔ ڈپٹی سیکرٹری جنرل کو اب ڈپٹی سیکریٹری ایڈمن کا نام دے دیا گیا ہے ، جبکہ ختم کیے گئے سیکشن افسران کے امور اور ذمہ داریاں دیگر متعلقہ سیکشن افسران کو منتقل کر دی گئی ہیں۔ ان میں اکادمی، اے بی اینڈ سی ڈی، پی ایس ٹی، پنشن اینڈ او ایس ڈی، انکوائریز تھری اور آڈٹ کے سیکشن شامل ہیں۔ متعلقہ دفاتر میں تعینات افسران و اہلکار آئندہ تعیناتی اور احکامات کے لیے فوری طور پر سیکشن آفیسر جنرل کو رپورٹ کریں گے ۔ محکمہ نے نیا تنظیمی خاکہ (آرگینوگرام) بھی جاری کر دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...