واسا بلوں پر شہریوں کا احتجاج، سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ

 واسا بلوں پر شہریوں کا احتجاج، سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ

واسا بلوں پر شہریوں کا احتجاج، سہولیات کی فراہمی کا مطالبہپانی اور سیوریج کی سہولت کے بغیر ہزاروں روپے کے بل بھیجے جارہے :شہری

 کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار) کوٹ ادو شہر میں واسا بلوں کی وصولی اور مبینہ طور پر سہولیات کی عدم فراہمی پر شہریوں میں بے چینی پائی جاتی ہے ۔ شہریوں کے مطابق گھریلو صارفین، دکانداروں اور ہوٹل مالکان کو ہزاروں روپے کے بل ارسال کیے جارہے ہیں، جبکہ پانی کی فراہمی کے لیے بیشتر شہری اپنی موٹریں اور بور استعمال کررہے ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ شہر میں نکاسی آب کا نظام بھی بڑی حد تک پرانی نالیوں پر مشتمل ہے اور انہیں واسا کی نمایاں سہولت میسر نہیں۔ شہریوں کے مطابق بعض دکانداروں کو سات ، دس اور بارہ ہزار جبکہ بعض ہوٹل مالکان کو 15 ہزار روپے تک کے بل بھیجے گئے ہیں۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بلال سلیم اور واسا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بلوں کی وصولی کی بنیاد واضح کی جائے اور پانی و سیوریج کی بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...