گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس، اور ریونیو کیسز نمٹانے کی ہدایت

 گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس، اور ریونیو کیسز نمٹانے کی ہدایت

گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس، اور ریونیو کیسز نمٹانے کی ہدایتاے ڈی سی ریونیو صبا سحر کی زیر صدارت اجلاس، اراضی ریکارڈ میں شفافیت پر زور

 وہاڑی (خبرنگار) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو صبا سحر کی زیر صدارت گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس، پلس پارٹیشنز اور ریونیو کورٹ مینجمنٹ سسٹم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس کے اجرا، مشترکہ کھاتوں کی تقسیم، کھیوٹ میوٹیشن کے مسائل اور ریونیو کورٹ مینجمنٹ سسٹم بارے بریفنگ دی گئی۔ اے ڈی سی ریونیو نے گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس کے اجرا، پارٹیشنز کا عمل تیز کرنے اور کھیوٹ میوٹیشن کے مسائل جلد حل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ریونیو کورٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے مقدمات بروقت نمٹانے پر زور دیا۔ صبا سحر نے کہا کہ ونڈا جات اور گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس زمین کی ملکیت کی شناخت اور شفافیت کو یقینی بناتے ہیں۔ گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس کے اجرا کا روزانہ ہدف پورا کیا جائے جبکہ ونڈا جات میرٹ اور شفاف طریقے سے کیے جائیں۔ انہوں نے نمبرداروں کو متحرک کرنے اور عوام کو طریقہ کار و اہمیت سے آگاہ کرنے کی ہدایت بھی کی۔ پٹواری اور گرداور اپنی رپورٹس بروقت ریونیو کورٹ مینجمنٹ سسٹم میں شامل کریں۔ اجلاس میں متعلقہ افسران نے شرکت کی جبکہ اے سی بوریوالا اور اے سی میلسی نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...