باقیات جلانے پر کارروائی، محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو تنبیہ

 باقیات جلانے پر کارروائی، محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو تنبیہ

باقیات جلانے پر کارروائی، محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو تنبیہ143 ڈبلیوبی میں آگاہی کیمپ، کاشتکاروں کو سموگ سے بچاؤ بارے بریفنگ

 میلسی(نمائندہ دنیا ) فصلوں کی باقیات کو آگ لگانا جرم ہے ، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ محکمہ زراعت میلسی کی جانب سے موضع 143 ڈبلیوبی میں انسدادِ سموگ آگاہی مہم کے سلسلے میں کیمپ لگایا گیا، جہاں کاشتکاروں کو فصلوں کی باقیات جلانے کے مضر اثرات اور حکومتی ہدایات سے آگاہ کیا گیا۔ زراعت آفیسر مہر محمد ندیم نے کہا کہ فصلوں کی باقیات جلانے سے ماحولیاتی آلودگی اور سموگ میں اضافہ ہوتا ہے ، اس لیے کاشتکار باقیات کو آگ لگانے سے گریز کریں اور حکومتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنی اور دوسروں کی صحت کا خیال رکھا جائے ۔ سینئر فیلڈ اسسٹنٹ محمد اعجاز نے کاشتکاروں پر زور دیا کہ سموگ کے خاتمے کے لیے محکمہ زراعت سے بھرپور تعاون کریں۔ انہوں نے بتایا کہ مرکز دوکوٹہ اور ملحقہ مواضعات میں انسدادِ سموگ مہم جاری ہے ، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کو نوٹسز جاری کرنے کے ساتھ مساجد میں اعلانات کے ذریعے بھی آگاہی دی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...