ٹوکہ مشین سے کرنٹ لگنے پر 60سالہ خاتون جاں بحق

ٹوکہ مشین سے کرنٹ لگنے پر 60سالہ خاتون جاں بحق

نواحی چک میں خاتون مویشیوں کیلئے چارہ کاٹ رہی تھی حادثہ پیش آگیا

جہانیاں (نامہ نگار) نواحی علاقے چک نمبر 137 دس آر میں ٹوکہ مشین سے کرنٹ لگنے کے باعث 60سالہ خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر 137 دس آر کے رہائشی محمد علی پہلوان کی اہلیہ گھر میں مویشیوں کیلئے چارہ کاٹنے والی الیکٹرک ٹوکہ مشین پر کام کر رہی تھیں کہ اچانک مشین میں خرابی کے باعث کرنٹ دوڑ گیا۔کرنٹ لگنے سے خاتون شدید متاثر ہوئیں اور موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ حادثے کے بعد گھر میں کہرام مچ گیا اور اہلخانہ غم سے نڈھال ہوگئے ۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر اہل علاقہ بڑی تعداد میں متاثرہ خاندان کے گھر پہنچ گئے اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔مقامی افراد کے مطابق خاتون گھر میں معمول کے مطابق مویشیوں کیلئے چارہ تیار کر رہی تھیں کہ اچانک ٹوکہ مشین میں شارٹ سرکٹ ہوگیا۔ بجلی کا کرنٹ لگنے سے انہیں سنبھلنے کا موقع نہ مل سکا اور وہ جانبر نہ ہوسکیں۔حادثے پر اہل علاقہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گھروں میں برقی مشینری استعمال کرتے وقت حفاظتی اقدامات اور بجلی کی تاروں و مشینوں کی بروقت جانچ ضروری ہے تاکہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...