اربوں کے ترقیاتی کام جاری، آر سی چوک مڈو والا سڑک خستہ

اربوں کے ترقیاتی کام جاری، آر سی چوک مڈو والا سڑک خستہ

سڑک پر گڑھے ، ٹریفک متاثر، شہریوں کا فوری طور پرمرمت اور بحالی کا مطالبہ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) شہر میں ایک طرف اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے ، جبکہ دوسری جانب آر سی چوک سے مڈو والا چوک تک جانے والی اہم سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے باعث شہریوں کے لیے مشکلات کا باعث بن رہی ہے ۔ تفصیل کے مطابق مذکورہ سڑک کی حالت انتہائی خستہ ہے اور جگہ جگہ گڑھے پڑنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے ۔ سڑک پر سفر کرنے والے راہگیروں اور علاقہ مکینوں کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا ہے ، جبکہ خراب سڑک کے باعث گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بھی مشکلات پیش آرہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اہم شاہراہ ہونے کے باوجود طویل عرصے سے سڑک کی مرمت اور بحالی پر توجہ نہیں دی گئی۔ سڑک کی خستہ حالی کے باعث روزانہ اس راستے سے گزرنے والے شہری پریشانی کا شکار ہیں۔ علاقہ مکینوں اور راہگیروں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کی موجودہ صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے اور مرمت و بحالی کا کام شروع کیا جائے ۔ شہریوں نے کمشنر ملتان سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکمے کو سڑک کی فوری تعمیر و مرمت کی ہدایات جاری کریں تاکہ ٹریفک کی روانی بہتر ہو اور شہریوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہوسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...