انجمن تاجران ممتاز آباد کے انتخابات دو گروپوں نے درخواستیں دیدیں

انجمن تاجران ممتاز آباد کے انتخابات  دو گروپوں نے درخواستیں دیدیں

ملتان (لیڈی رپورٹر) انجمن تاجران المسلم روڈ کچی آبادی ممتاز آباد کے انتخابات کیلئے دو گروپوں نے رجسٹریشن کی درخواستیں الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرا دیں، جس کے بعد مارکیٹ میں انتخابی گہماگہمی شروع ہوگئی۔

امیدواروں نے پینا فلیکسز لگا کر بازار کو سجا دیا۔تفصیلات کے مطابق چیمبر آف سمال ٹریڈرز کی جانب سے بازار کے تاجروں کی درخواست پر انتخابات کرانے کیلئے تشکیل دیئے گئے الیکشن کمیشن میں حافظ یاسر اشفاق، معاونین محمد طارق سلیم اور شہوار حسین شامل ہیں۔فرینڈز گروپ کی جانب سے گروپ سربراہ شیخ محمد جمیل اور جنرل سیکرٹری علی رضا نے اپنے عہدیداران و حامیوں کے ہمراہ جلوس کی شکل میں پہنچ کر درخواست جمع کرائی۔ جبکہ اتحاد گروپ تاجران کی جانب سے گروپ سربراہ مرزا عاقل بیگ نے دیگر عہدیداران اور حامیوں کے ہمراہ درخواست جمع کرائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...