ضلعی ہسپتال خانیوال میں طبی سہولتیں یقینی بنانے کی ہدایت
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صحت پنجاب ویژن کے تحت ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے ۔۔۔۔۔
اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر حنا ارشد نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خانیوال کا دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ایمرجنسی اور ٹراما سینٹر کا معائنہ کرتے ہوئے ادویات کی دستیابی، ڈاکٹروں و طبی عملے کی حاضری، علاج معالجہ اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عمارہ کو ایمرجنسی میں مریضوں کو فوری اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی اور مریضوں کی سہولت کو ترجیح دینے پر بھی زور دیا۔ اس موقع پر انہوں نے زیرعلاج مریضوں اور لواحقین سے ملاقات کرکے ادویات، علاج اور طبی عملے کے رویے سے متعلق براہ راست فیڈبیک لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments