خانیوال میں صفائی کی صورتحال ابتر، کوڑے کے ڈھیر
گندگی اور تعفن پھیل گیا، مچھروں کی افزائش، فوری صفائی اور نگرانی کا مطالبہ
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)خانیوال شہر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال ابتر ہونے لگی، مختلف علاقوں میں جگہ جگہ گندگی اور کوڑے کے ڈھیر لگنے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ کچرے کے باعث تعفن اور بدبو پھیلنے سے ماحول متاثر ہورہا ہے جبکہ شہریوں نے مختلف بیماریوں کے پھیلاؤ کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے ۔شہریوں کے مطابق صفائی کے دعووں کے باوجود کئی علاقوں میں کوڑا بروقت نہیں اٹھایا جارہا، جس کے باعث گلیوں، بازاروں اور رہائشی علاقوں میں کچرے کے ڈھیر جمع ہورہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گندگی کے باعث مکھیوں اور مچھروں کی افزائش میں بھی اضافہ ہورہا ہے ۔ جس سے صحت کے مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے ۔شہریوں نے صفائی کے ناقص انتظامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں صفائی کا نظام مؤثر بنانے کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف علاقوں میں موجود کوڑے کے ڈھیروں کو فوری طور پر اٹھایا جائے اور صفائی کے عملے کی کارکردگی کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے ۔شہریوں نے کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر خانیوال سے مطالبہ کیا کہ شہر کی صفائی کی صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے ، متعلقہ عملے کو فعال کیا جائے اور گندگی کے ڈھیر اٹھوا کر شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments