مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کو مشکلات سے دوچار کردیا

مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام  کو مشکلات سے دوچار کردیا

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر پیر سید ناصر شاہ نے کہا ہے کہ مہنگائی اور ۔۔

 بے روزگاری نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے ، غریب اور متوسط طبقہ دو وقت کی ضروریات پوری کرنے کیلئے پریشان ہے ۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے شہریوں کے گھریلو بجٹ شدید متاثر ہورہے ہیں۔ مہنگائی کے ساتھ روزگار کے مواقع محدود ہونے سے نوجوان طبقہ بھی مشکلات کا شکار ہے جبکہ کاروباری سرگرمیوں میں کمی کے باعث تاجر برادری کو مسائل کا سامنا ہے ۔ پیر سید ناصر شاہ نے مطالبہ کیا کہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے ، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کرے تاکہ عوام کی معاشی مشکلات میں کمی آسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...