کھیتوں سے نومولود کی لاش برآمد
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)سناواں ریلوے اسٹیشن کے قریب کھیتوں سے نامعلوم نومولود کی لاش برآمد ہوئی، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردی۔
تفصیل کے مطابق پولیس کو سناواں ریلوے اسٹیشن کے قریب فصلوں میں نومولود کی لاش موجود ہونے کی اطلاع ملی، جس پر ریسکیو 1122 کی ٹیم کو طلب کیا گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاش کا معائنہ کیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق نومولود تقریباً 5 سے 6 ماہ کا قبل از وقت پیدا ہونے والا بچہ تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments