شادی شدہ خاتون سے مبینہ زیادتی، بلیک میلنگ کاالزام
بورے والا (نمائندہ دنیا )نواحی گاؤں 371 ای بی میں ایک شادی شدہ خاتون نے اپنے رشتہ دار الیاس اوڈھ پر مبینہ طور پر گھر میں داخل ہوکر زیادتی، تصاویر بنانے اور۔۔
بعدازاں انہی تصاویر کی بنیاد پر بلیک میل کرتے ہوئے ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں۔ خاتون کے مطابق چند ہفتے قبل اس کے چچا نے مبینہ طور پر الیاس اوڈھ کو موقع پر پکڑ کر پولیس کو اطلاع دی، تاہم تصاویر وائرل کرنے کی دھمکی کے باعث اس نے بیان دینے سے گریز کیا، جس پر پولیس نے اسے دارالامان وہاڑی منتقل کردیا۔ خاتون کے مطابق دارالامان میں پانچ روز قیام کے بعد واپسی پر الیاس اسے گگو سے لاہور لے گیا، جہاں سے وہ مبینہ طور پر 11 روز بعد فرار ہوکر دوبارہ 371 ای بی پہنچ گئی۔ خاتون کا کہنا ہے کہ بعدازاں اسے معلوم ہوا کہ وہ مبینہ واقعے کے نتیجے میں تقریباً دو ماہ کی حاملہ بھی ہے
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments