مسلح افراد کی فائرنگ زمیندار شدید زخمی

 مسلح افراد کی فائرنگ زمیندار شدید زخمی

بورے والا (نمائندہ دنیا ) نواحی گاؤں 291 ای بی میں دو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے زمیندار آصف رندھاوا جٹ کو شدید زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق آصف جٹ اپنے رقبے پر۔۔

 کھیتوں کو پانی لگانے کے بعد اپنے عزیز و اقارب کے پاس خام سڑک پر کھڑا تھا کہ اسی دوران دو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار وہاں پہنچے اور اس پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کی زد میں آکر آصف جٹ شدید زخمی ہوگیا، جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ۔ مضروب کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ فائرنگ کے واقعے کی وجہ عناد تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔ اطلاع ملنے پر گگو پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی اور واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...